ناجائز تعلقات کے سبب بیوی کے عاشق نے کیا تھاسافٹ ویئر انجینئرکا قتل

Share Article

 

ٹھاکرگنج تھانہ علاقے میں 23 جولائی کو ہوئے سافٹ ویئر انجینئر کے قتل کا انکشاف پیر کو پولیس نے کر دیا ہے۔ ناجائز تعلقات کے سبب سافٹ ویئر انجینئر کا قتل ہوا تھا۔ قتل مقتول کی گرل فرینڈ کے دوسرے عاشق نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کیا تھا۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کلاندھی نیتھانی نے بتایا کہ 23 جولائی کی شام ایچ سی ایل کمپنی سافٹ ویئر انجینئر شرد نگم کا موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔مقتول کے باپ راجیش نگم کی تحریر پر مقدمہ درج کر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔ سرولانس اور سائبر سیل کی ٹیم کی مدد لے کر پولیس نے اس کا انکشاف کر دیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے شردکے قتل میں چوک کے رکاب گنج ٹیڑھی بازار رہائشی سریندر جیسوال عرف سائی بھیا اور اس کے ساتھی گونڈا کے بڑگاؤں رہائشی سورج کمار چوہان کو گرفتار کیا ہے۔ پوچھ گچھ پر پکڑے گئے ملزمین سریندر جیسوال نے بتایا کہ اس کا چکر پڑوس میں رہنے والی لڑکی سے تھا۔ وہیں، وہ لڑکی اس سے محبت کرنے کے ساتھ ساتھ ونشی وہار باشندے سافٹ ویئر انجینئر شرد نگم کے ساتھ لو ان ریلیشن میں رہ رہی تھی۔ جب اس کی معلومات سریندر کو ہوئی تو وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ اس کی گرل فرینڈ شرد سے کوئی تعلق رکھے۔ اس پر سریندر اپنے ساتھی سورج سے شرد کی ریکی کروائی کہ وہ کہاں کہاں جاتا ہے اور کس سے ملتا تھا۔ سورج سے سریندر کو یہ معلومات ملی کہ جس لڑکی سے وہ محبت کرتا ہے۔ وہ لڑکی شرد سے شادی کرنے جا رہی ہے۔ اس حسد سے سریندر نے اپنے ساتھی سورج کے ساتھ مل کر شردکے قتل کا منصوبہ بنایا۔واردات والے دن جب شرد گرل فرینڈ کے ساتھ اس کے گھر سے نکلا، تبھی اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گولی مار کرشرد کا قتل کردیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ قاتلوں کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کیا گیا طمنچہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے قتل میں دونوں قتل کے ملزمین کو جیل بھیج دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *