اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف فلسطینیوں کا مثالی اتحاد قابل تحسین ہے:ایران

Share Article

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی مزاحمتی قوتوں میں مثالی اتحاد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ کی پٹی پر حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی فتح و نصرت اور فلسطینی قوم کی بہادری پر مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میدان جہاد میں بھرپور قوت اورمظاہر کرنے کے ساتھ فلسطینی مزاحمتی جماعتوں نے صہیونی ریاست کی بربریت کے جواب میں اعلیٰ اخلاقی قدروں اور اخلاقی برتری کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔

Image result for The ideal unity of Palestinians against Israeli terrorism is commendable: Iran
انہوں نے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے مشترکہ کنٹرول روم کی طرف سے صہیونی جارحیت کے خلاف متحدہ مزاحمتی اسلوب اختیار کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام اور مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوط اور جرات مندانہ موقف اپنا کر اپنی کامیابی اور فتح ونصرت ثابت کی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جارحیت پر مضبوط موقف اختیار نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔دوسری طرف اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کا فلسطینی قوم کے حقوق اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مزاحمتی قوتوں کی حمایت پر تہران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *