تیز رفتار ٹرک نے اسکول بس میں ٹکر ماری، پانچ طالب علم زخمی

Share Article

 

شیوپور تھانہ علاقہ کے ترنا اووربرج کے قریب اتوار کو تیز رفتار ٹرک نے اسکول بس میں ٹکر مار دی۔ حادثے میں پانچ طالب علم زخمی ہو گئے۔ طالب علموں کی چیخ وپکار سن کر آس پاس کے لوگ وہاں پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ لوگوں نے بچوں کو بس سے اتار کرفوری طور پرہسپتال بھجوایا۔بابت پور میں واقع سیٹھ ایم آر جے پوریا اسکول کی بس بچوں کو لے کر شہر سے اسکول آ رہی تھی۔ بس جیسے ہی ترنا کے قریب وارانسی جونپور نیشنل ہائی وے پر پہنچی، بس ڈرائیور نے وہاں ایک بچے کو بٹھانے کے لئے اچانک بس کو روک دیا۔ اسی دوران پیچھے سے آ رہے تیز رفتار ٹرک نے بس میں ٹکر مار دی۔ حادثے میں بس کیپچھلی سیٹ پر سوار پانچ بچے زخمی ہو گئے۔ بچوںکی چیخ پکار پر ارد گرد کے لوگ موقع پر دوڑ کر پہنچے۔ شہریوں نے زخمی بچوں کو فوری طور پر قریب کے نجی ہسپتال میں علاج کے لئے بھیجا۔

 

 

زخمی طالب علموں میں بارہویں کے طالب علم مینک کمار، سشانت کمار پاسوان، یش اور پلوی کماری اور کلاس نوکا طلاب علم ردھوا شامل ہے۔ اس کے علاوہ کنڈکٹرپرمود اپادھیائے بھی زخمی ہوا ہے۔ ادھر حادثے کی اطلاع پر زخمیوں کو دیکھنے ہسپتال پہنچے چوکی انچارج نے جب تھانہ انچارج بڑاگاؤں کو فون کرکے معلومات دی، اسی دوران اسکول کی ایک خاتون ملازم داروغہ کا موبائل چھین کر دھکا مکی کرنے لگی۔ اطلاع پر بھاری فورس کے ساتھ پولیس افسران وہاں پہنچ گئے۔افسروں نے داروغہ کی موبائل چھیننے والی عورت ملازم اور دیگر ملازمین کو پھٹکار لگائی۔ اس سلسلے میں شیوپور تھانہ انچارج کا کہنا تھا کہ متاثرہ فریق اگر تحریری شکایت کرتا ہے تو کارروائی ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *