ہائی کورٹ ’چھپاک ‘ کے پروڈیوسر کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا

chhapaak-in-chhapak

دہلی ہائی کورٹ اداکارہ دیپکا پادکون اور’چھپاک ‘ فلم کے پروڈیوسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔وکیل ارپنا بھٹ نے کورٹ کے حکم کے باوجود فلم’چھپاک ‘ میں کریڈٹ نہ دینے کی وجہ سے فلم کے پروڈیوسر اور دیپکا پادکون کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔ ارپنا بھٹ نے کہا ہے کہ چھپاک کے پروڈیوسرز نے دہلی ہائی کورٹ کے 11 جنوری کے حکم کے مطابق انہیں انٹرنیشنل اسکریننگ میں کریڈٹ نہیں دیا۔ انہوں نے’چھپاک ‘کے پروڈیوسر فاکس سٹوڈیو، میگھنا گلزار اور دیپکا پادکون کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلم میں ہندوستان میں اسکریننگ کے دوران ارپنا بھٹ کو کریڈٹ دیا، لیکن انٹرنیشنل اسکریننگ میں کوئی کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *