این آر سی میں بیوی کا نام نہیں آنے سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کی

Share Article

 

کریم گنج (آسام)، قومی شہری رجسٹر (این آر سی) میں اپنی بیوی کا نام نہیں آنے کی وجہ سے پریشان ایک شخص نے اپنے گھر میں ہی پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہکریم گنج ضلع کے سوناپار گاؤں میں پریتی بھوشن دت نامی شخص نے ا پنے گھر کے برآمدے میں پھندے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ پریتی پرتی بھوشن دت کی بیوی نمتادت کا نام این آر سی کے فائنل ڈرافٹ میں نہیں آیا تھا، جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا۔ بدھ کی رات اس نے اپنے گھر کے برآمدے میں پھندے سے لٹککر جان دے دی۔

واقعہ کی خبر ملتے ہی جمعرات کی صبح پولیس نے مجسٹریٹ کی موجود گی میں لاش کو پھندے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ پرتی بھوشن نے خود کشی کیوںکی ۔ قابل ذکر ہے کہ این آر سی کی آخری فہرست 31 اگست کو جاری ہونے والی ہے، جس کو لے کر کافی لوگ پریشان ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *