الہ آباد ہائی کورٹ کے باہر بندوق کی نوک پرلڑکے اورلڑکی کا اغوا

Share Article

 

پریاگراج،  پیر کی صبح ہی بدمعاشوں نے الہ آباد ہائی کورٹ کے گیٹ نمبر تین اے سے ایک لڑکا اور لڑکی کو ہتھیار کے زور پر اغوا کر لیا۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میںہلچل مچی ہوئی ہے۔ پولیس ہاتھ پاؤں مار رہی ہے لیکن اب تک کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔

Image result for The gunned down on the gun outside the Allahabad High Court and the Kidnapped kidnapping

ہائی کورٹ میں مقدمے کی تاریخ پر آئے دوسرے لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع دی۔ اغوا کی اطلاع کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات میں لگ گئی ہے۔

Image result for The gunned down on the gun outside the Allahabad High Court and the Kidnapped kidnapping

بدمعا ش یوپی 82 نمبر کی سیاہ رنگ کیگاڑی میں سوارتھے اور گاڑی کے پیچھے چیئرمین لکھا تھا۔ شایدلڑکا اور لڑکی شادی کے بعد سیکورٹی کے لئے ہائی کورٹ آئے تھے۔

Image result for The gunned down on the gun outside the Allahabad High Court and the Kidnapped kidnapping

قابل ذکر ہے کہ آج بریلی سے بی جے پی ممبر اسمبلی راجیش مشرا کی بیٹیساکشی مشرا اور ان کے شوہر اجیتیش مشرا کی حفاظت کی مانگ کو لے کر دائر درخواست پر الہ آباد ہائی کورٹ میں پیر کو ہی سماعت ہونی ہے۔ سماعت صبح تقریباً11 بجے جسٹس سدھارتھ ورما کی عدالت میں ہوگی۔ساکشی اور اجتیش نے پرامن زندگی کیلئے سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *