دہلی میں سرکاری زمینوں پر بڑھ رہی ہے مساجد کی تعداد: پرویش ورما

Share Article
‘Who Gives Permission For Mosques on Govt Land?’ BJP MP Parvesh Verma Takes Plea to Delhi L-G

 

مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی پرویش صاحب ورما کا کہنا ہے کہ ان کے لوک سبھا علاقے سمیت پوری دہلی میں سڑکوں کے کنارے، سرکاری زمینوں اورخالی جگہوں پر مساجد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ورما نے بدھ کے روز ’ہندستھان سماچار‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 18 جون کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو خط لکھ کرمعاملے سے آگاہ کرایا ہے۔

 

پرویش ورما نے لیفٹیننٹ گورنر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سڑک کنارے اور سرکاری زمینوں پر اور خالی جگہوں پر مساجد کی تعمیر میں تیزی آئی ہے، جس کی وجہ سے دارالحکومت میں جام کا مسئلہ بڑھ رہا ہے اور ٹریفک بندوبستمتاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی ہے کہ معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے مناسب کارروائی کا حکم دیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *