حکومت سابق جسٹس راجندر مینن کو فوری اثر سے اے ایف ٹی کا صدر مقرر کرے: سپریم کورٹ

Share Article

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر مینن کو آرمڈ فورس ٹریبونل (اے ایف ٹی) کا صدر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

پیر کے روز چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ انہوں نے جسٹس مینن کے نام کی سفارش کی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ جسٹس مینن کو اے ایف ٹی کا صدر فوری اثر سے مقرر کیا جائے۔
اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے کورٹ سے کہا کہ جسٹس مینن کے نام پر مرکزی حکومت کی اپوائنٹمنٹ کمیٹی مہر لگائے گی۔ اے یف ٹی کے موجودہ صدر جسٹس وریندر سنگھ 6 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اے ایف ٹی فوج سے جڑے معاملات کی سماعت کرتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *