بدمعاشوں نے ڈرائیوروں پر قاتلانہ حملہ کرکے دو موٹر سائیکل لوٹی

Share Article

 

 

نئی دہلی، 20 مئی ۔ بیرونی شمالی ضلع کے سمے پورپر بادلی اور نریلا صنعتی زون علاقے میں بدمعاشوں نے دو موٹر سائیکل سواروں پر قاتلانہ حملہ کرکے بائیک لوٹ لی۔ دونوں واقعات اتوار دیر رات میں پیش آئے۔سمے پور بادلی واردات میں جے جے کالونی بوانا میں رہنے والے متاثرہ محمد مہربان نے پولیس کو بتایاکہ وہ اپنے دوست سہیل کے ساتھ اپنی موٹر سائیکل سے بوانا نہر سے ہوتے ہوئے اپنے گھر کی طرف دیر رات آ رہے تھے۔ سیکٹر -18 کرائم برانچ آفس کے پاس اسکوٹی سوار تین بدمعاشوں نے ان کا پیچھا کیا۔ اوورٹیک کرکے اپنی اسکوٹی موٹر سائیکل کے آگے لگا دی۔ تینوں نے اسکوٹی سے اترکر موٹر سائیکل چابی نکالی اور زبردستی دونوں کی تلاشی لینے لگے۔مخالفت کرنے پر ہاتھا پائی کی اور موبائل فون نکال لیا۔دونوں بدمعاشوں سے بچ کر موٹر سائیکل وہیں پر چھوڑ کر متاثرہ وہاں سے فرار ہو گئے۔ ادھر بدمعاش ان کی موٹر سائیکل ہیلمیٹ اور کپڑے لے کر فرار ہو گئے۔ادھر نریلا صنعتی زون واردات میں متاثر گجندر کمار نے پولیس کو بتایا وہ راشن کی دکان چلایا کرتا ہے۔ رات آٹھ بجے وہ اپنی بیوی کے فون میں سکرین گارڈ لگوانے کے لئے مارکیٹ آئے تھے۔ موٹر سائیکل کھڑی کرکے دکاندار سے سکرین گارڈ لگانے کی بات کر رہے تھے۔ اسی درمیان دو سے تین بدمعاش ان کے پاس آئے۔ ان کے پاس ڈنڈے تھے۔انہوں نے آتے ہی متاثرہ کوپیٹناشروع کر دیا۔ انہیں سڑک پر گرا کر ان کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ فی الحال پولیس دونوں معاملوں میں آس پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچکر کے بدمعاشوں کی شناخت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *