پٹنہ ہائی کورٹ میں نو منتخب چار ججوں نے عہدے کا حلف لیا

Share Article

 

پٹنہ ہائی کورٹ میں نو منتخب چار ججوں نے بدھ کے روزجج کے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس امریشور پرتاپ شاہی نے ان نو منتخب ججوں کو ان کے عہدے کا حلف دلایا۔ حلف لینے والوں میں جج انجنی کمار شرن، جج انل کمار سنہا، جج پربھات کمار سنگھ اور جج پارتھ سارتھی ہیں۔

 

حلف برداری کی تقریب میں پٹنہ ہائی کورٹ کے تمام جج، پٹنہ ہائی کورٹ کے اٹارنی للتکشور، سابق اٹارنی رامبالک مہتو کے ساتھ ہی نو منتخب ججوں کے خاندان کے رکن اور بڑی تعداد میں ایڈووکیٹ موجود تھے۔
چاروں نومنتخب جج پٹنہ ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ تھے۔ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کی کولیجیم نے ان لوگوں کے نام پٹنہ ہائی کورٹ کے جج بنانے کے لئے سفارش مرکزی حکومت کو بھیجی تھی۔ مرکزی حکومت نے ان چارنومنتخب ججوں کا نام صدر جمہوریہ کو بھیجا، جہاں سے 15 اپریل کو صدر نے ان نومنتخب ججوں کو جج بنانے کے لئے اپنی مہر لگا دی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *