سپریم کورٹ کے چار نئے مقرر جج 24 مئی کو حلف لیں گے

Share Article

 

نئی دہلی، 23 مئی ۔ سپریم کورٹ کے چار نئے مقرر جج جمعہ 24 مئی کو حلف لیں گے۔چاروں نومنتخب جج صبح ساڑھے دس بجے حلف اٹھائیں گے۔ جنہیں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف دلایا جائے گا ۔ان میں بامبے ہائی کورٹ کے جسٹس بی آر گوئی، ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت، جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انیرودھ بوس اور گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے ایس بوپنا شامل ہیں۔ ان چاروں ججوں کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں منظور ججوں کی تعداد 31 ہو جائے گی۔ طویل عرصے کے بعد ایسا ہو رہا ہے کہ سپریم کورٹ میں سبھی عہدے بھرجائیں گے۔ سپریم کورٹ کولیجیم نے گزشتہ 8 مئی کو جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ 8 مئی کو ہیکولیجیم نے مرکزی حکومت کی جانب سے واپس بھیجے گئے جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس اے ایس بوپنا کے نام کو دوبارہ غور کرنے کے لئے بھیجا تھا۔ دوبارہ بھیجنے کے بعد مرکزی حکومت نے دونوں ناموں سمیت چار ناموں پر اپنی رضامندی دے دی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *