وطن لوٹے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کا پہلا لفظ ۔ اب اچھا لگ رہا ہے، ہندوستانی صحافیوں کا رد عمل

Share Article

 

 

ایسا کہا جا رہا ہے کہ وطن واپسی کے بعد ابھینندن کا پہلا لفظ تھا کہ اب اچھا لگ رہا ہے۔

 

ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان ہندوستان واپس لوٹ آئے ہیں۔ واگہہ سرحد پر انہیں پاکستان کے افسران نے ہندوستان کے حوالے کر دیا ہے۔ اس سے پہلے کاغذی کارروائی میں کچھ کنفیوزن کے مدنظر، ہندوستانی سرحد کو پار کرنے میں انہیں کچھ تاخیر ہوئی۔ رات کو تقریبا 9:20 بجے ابھینندن نے ہندوستان میں قدم رکھا۔

 

بی ایس ایف حکام نے آگے بڑھ کر ان کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان سے آئے حکام نے کاغذات بڑھائے اور ان پر دستخط کئے گئے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ وطن واپسی کے بعد ابھینندن کا پہلا لفظ تھا کہ اب اچھا لگ رہا ہے۔

 

ونگ کمانڈر ابھینندن کو امرتسر سے دہلی لایا گیا

 

ونگ کمانڈر ابھینندن کو امرتسر سے دہلی لایا گیا۔ انہیں فضائیہ کے جہاز سے پالم ائیرپورٹ لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق، انہیں دہلی کے آر آر اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز فوج اور جاسوسی ایجنسیوں کے سینئر افسران کے سامنے ان کی میڈیکل جانچ ہو گی۔

 

ابھینندن ورتمان کی وطن واپسی کے بعد پورے ملک میں خوشی کی لہر ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے ابھینندن ورتمان کا ملک واپسی پر خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر لکھا’’ گھر میں آپ کا استقبال ہے ونگ کمانڈر ابھینندن !

 

 

قوم کو آپ کے عزم پر فخر ہے ، ہماری مسلح افواج 130 کروڑ ہندوستانیوں کیلئے ایک ترغیب ہیں ۔ وندے ماترم‘‘ ۔

 

اس سے پہلے اٹاری۔ واگہہ بارڈر پر پہنچے ایئروائس مارشل آر جی کے کپور نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تقریباََ 60گھنٹے پاکستان میں رہنے کے بعد ونگ کماندر ابھینندن ہندستان واپس آئے ہیں۔ ونگ کمانڈر کو طبی معائنہ کے لئے آرمی کے اسپتال میں لے جایا جائے گا۔ اس کے بعد وہاں سے انہیں کنبہ سمیت ایئر بیس سے ایئرکرافٹ کے ذریعہ دہلی لے جایا جائے گا۔

 

پاکستانی فوج نے کہا کہ انہوں نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو ہندوستان کو سونپ دیا ہے۔ دن بھر کے سسپینس کے بعد پاکستان نے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو ہندوستان کو سونپ دیا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *