جموں سے امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ روانہ

Share Article

 

جموں، جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار کی صبح 2234 امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ سخت سیکورٹی کے درمیان بالٹال اور پہلگام کے لئے روانہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی اس سال ہونے والی امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا۔ گورنر ستیہ پال ملک کے مشیر کے کے شرما نے سخت سیکورٹی کے درمیان جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے یاتریوں کی سہولیات اور سیکورٹی کے لئے کافی انتظامات کیے ہیں۔اس موقع پر جموں کے میئر چندر موہن گپتا، ڈویڑنل کمشنر جموں سنجیو ورما، پولیس اور انتظامیہ کے سینئر حکام سمیت کئی سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔

Image result for The first battalion leaves for Amarnath pilgrims from Jammu

قابل ذکر ہے کہ امرناتھ یاترا کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے لکھن پور سے امرناتھ تک سیکورٹی انتظامات کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ جموں شاہراہ سے امرناتھ یاتراکے راستے کے چپے چپے پر کافی تعداد میں حفاظتی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر، سی سی ٹی وی کیمرے، آر آئی ایف ٹیگ اور بار کوڈ شردھالوؤں اور ان کی گاڑیوں کی نگرانی کرییں گے۔ ڈرون اورڈاگ اسکوائڈکے علاوہ جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس تقریبا ً40 ہزار فورسزیاتریوں کی حفاظت کریں گے۔

Image result for The first battalion leaves for Amarnath pilgrims from Jammu
اس کے ساتھ ہی جتھے کے ساتھ مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس کی سیکورٹی ٹیمیں اور محکمہ صحت کی ایمبولینس بھی روانہ کی گئی ہیں۔ اس دوران امرناتھ کی یاترا کے لئے روانہ ہونے والے شردھالوؤں میں بھاری جوش دیکھا گیا۔
اس بار امرناتھ یاترایکم جولائی سے 15 اگست یعنی 46 دن تک چلے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *