جموں وکشمیر کے کسانوں کو سیب اور زعفران کی مناسب قیمت ملے

Share Article

 

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے کسانوں کو سیب، زعفران، اخروٹ وغیرہ مصنوعات کا واجب قیمت دلانے یقینی بنائے گی تاکہ ان کی یہ مصنوعات ملک بھر میں پہنچ سکیں۔ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز نئی دہلی میں منعقد ہ دو روزہ دیہی اور زراعتی مالی معاملات پر چھٹے ورلڈ کانگریس کا آغاز کرنے کا موقع پر یہ بات کہی۔

وزیر خزانہ نے قومی زراعت اور دیہی ترقی بینک (نابارڈ) کے صدر ہرش کمار بھانوالا کو فصل سیزن شروع ہونے سے پہلے اپنے ساتھ جموں کشمیر کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیفڈ اب وادی کشمیر کے کسانوں سے سیب کی خریداری کر رہا ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ نابارڈ کو بھی جموں کشمیر کے کسانوں کو سیب کی مناسب قیمت دلوانے کی سمت میں کام کرنا چاہئے۔

سیتا رمن نے کہا کہ لداخ کو شمسی توانائی کا مرکز بنانے کی سمت میں کام جاری ہے۔ اگلے سال جنوری-فروری سے اس سمت میں زور شور سے کام شروع ہو جائے گا کیونکہ ابھی وہاں عوام کی سطح پر اس کی تیاری کی جا رہی ہے۔یہ نو تشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جغرافیائی طور پر شمسی توانائی کی پیداوار کے لئے موزوں ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اس سال اگست میں دفعہ 370 کو ختم کر جموں کشمیر سے لداخ کو علیحدہ کرنے کے ساتھ ہی دونوں کو مرکز کے زیر انتظام صوبہ بنا دیا ہے۔ اب حکومت ان دونوں مرکز کے زیر انتظام خطوں کو پورے ملک کے ساتھ ضم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ اسی کے تحت جموں کشمیر کے کسانوں کو ان کی زراعت کی مصنوعات کی مناسب قیمت دلانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *