مشہور اداکارہ کی روم میٹ نے کی جم کر مار پیٹ کی، چہرے کیا برا حال

Share Article
The famous actress’s room mate beat her and beat her face

 

ٹی وی دنیا کی مشہور ومعروف اداکارہ نلینی نیگی نے خود کےساتھ مار پیٹ کا ایک چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی روم میٹ (روم پارٹنر) رہی پریتی رانا اور ان کی ماں نے نلینی پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ مار پیٹ کے دوران دونوں نے گلاس سے اداکارہ کے چہرے پرحملہ کیا۔ نلینی کے مطابق دونوں بار۔بار چہرے پر حملہ کررہی تھیں۔ ‘میں اداکارہ ہوں، میرے پیشے میں چہرے کی بہت اہمیت ہے اس لئے دونوں جان بوجھ کر چہرہ بگاڑنے میں لگی تھیں۔

nalini negi

ٹی وی شو ‘نام کرن فیم نلینی نیگی نے حال ہی میں ویب پورٹل اسپاٹ بوائے کو ایک انٹرویو دیا ہے۔ اس میں انہو ں نے اپنی آپ بیتی سنائی ہے۔ معاملے کو لیکر انہوں نے ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔ یہ ایف آئی آر انہوں نے اپنی سابق روم میٹ پریتی رانا اور ان کی ماں کے خلاف کرائی ہے۔

ویب پورٹل کے مطابق نلینی اور پریتی سالوں سے ایک دوسرے کی روم میٹ ہیں۔ وہ کافی وقت سے ساتھ ہی رہتی تھیں لیکن کچھ مہینوں پہلے نلینی نے گھر بدلنے کی ٹھانی اور وہ اوشیوارا علاقے میں ایک 2 بی ایچ کے گھر لیکر رہنے چلی گئیں۔ تب پریتی رانا اکیلی رہ گئیں۔ کچھ دنوں بعد پریتی نے نلینی سے اوشیوارا والے گھر میں کچھ دنوں تک ساتھ رکھ لینے کی گزارش کی۔

اس بارے میں اداکارہ بتاتی ہیں کہ اس نے بس کچھ ہفتہ رہنے کی بات کہی تو میں نے مان لیا۔ میرے پاس 2 بی ایچ کے تھا تو میری پرائیویسی پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں نے یہ فلیٹ اپنے والدین کے ساتھ رہنے کیلئے لیا تھا۔ لیکن ان دنوں وہ لوگ بھی میری بہن کے پاس رہنے کیلئے دہلی گئے ہوئے تھے۔

نلینی نے کہا کہ میں نے بتا دیا کہ کچھ دنوں بعد میرے والدین آجائیں گے تو تمہیں یہاں سے جانا ہوگا۔ وہ راضی ہوگئی۔ کچھ دنوں بعد اس کی ماں بھی یہاں رہنے کیلئے آگئیں۔ میں نے سوچا شاید وہ پریتی کی مدد کیلئے یہاں آئی ہیں۔ لیکن گزشتہ ہفتے اچانک وہ مجھ سے بحث کرنے لگیں۔ میں جم جارہی تھی لیکن وہ مسلسل مجھے گالیاں دے رہی تھیں اور بھدے کمینٹ کر رہی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ، ‘میں نے انہیں چپ رہنے کو کہا لیکن اس نے نہیں سنا۔ اس نے اپنی بیٹی پریتی کو فون کیا اورمیری کافی شکایت کی۔ پریتی گھر آتے ہی مجھ پر چلانے لگی۔ میں نے پہلے ہی پریتی کو سارا معاملہ بتانا شروع کردیا تھا کہ وہ دونوں مجھ پر ٹوٹ پڑیں۔

پریتی کی ماں نے گلاس سے میرے چہرے پر مارنا شروع کردیا: اداکارہ

نلینی نے کہا ، “پریتی رانا کی والدہ نے گلاس اٹھایا اور میرے چہرے پر مارنا شروع کردیا۔ وہ بار بار میرے چہرے پر مار رہی تھی۔ میں گر گئی اور وہ دونوں مجھ پر کود پڑیں اور مجھے بہت مارا۔ انہوں نے مجھے مار ڈالا تھا۔ میں بس کسی طرح بچ گئی”۔

اداکارہ کے مطابق ان دونوں نے پوری تیاری کرلی تھی ، وہ میرے چہرے کو پوری طرح برباد کردیں گی۔ اداکارہ کے ساتھ اس واقعے کے بارے میں پتہ چلتے ہی اس کے والدین ممبئی پہنچ گئے۔ اپنے کنبہ کے ممبروں کے آنے کے بعد اداکارہ نے اپنی روم میٹ اور اس کی والدہ کے خلاف مار پیٹ کا مقدمہ درج کرایا۔ تاہم ابھی تک نلینی کی روم میٹ پریتی رانا یا ان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *