یوپی کو بہار سے جوڑنے والے ویرکنور سنگھ پل پر بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

Share Article

 

اترپردیش کو بہار سے جوڑنے والے گنگا پر بنے ویرکنور سنگھ پل پر ایک مئی تک کے لئے بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں حکم جاری کرضلع مجسٹریٹ راگھویندر سنگھ کے حوالے سے بتایا گیا ہے وقت رہتے پل کی مرمت کا کام مکمل کرنے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔ پل کی اصل ڈرائنگ کاپی این ایچ اے آئی کے حکام کے پاس نہ ہونے سے کام شروع کرنے میں مشکل تھی لیکن اب پل کی اصل ڈرائنگ کاپی تلاش کر لی گئی ہے ۔پل کے کمزور حصے کی نشاندہی کر سسپنشن باکس تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ آئندہ ایک مئییوم مزدور کے دن سے پل پر گاڑیوں کی نقل وحمل کو پھر سے شروع کر دیا جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *