غیر ملکی چندے کو لے کر دہلی اور ممبئی میں اندرا جے سنگھ اورآنند گروور کے گھر سی بی آئی کاچھاپہ

Share Article
CBI raids Indira Jaising, Anand Grover’s house in foreign funding case

 

نئی دہلی، مرکزی جانچ بیورو سی بی آئی کا غیر ملکی چندہ کو لے کر دو مشہور وکیل اندرا جے سنگھ اورآنندگروور کے گھر پر چھاپہ جاری ہے۔ سی بی آئی کی یہ چھاپہ ماری ان کی این جی او فاؤنڈیشن ’لائرس کلیٹیو‘ پر غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میںکی گئی ہے۔

 

Image result for The domestic contribution to Delhi Indira Jai Singh and Anand Grover home CBI raids in Mumbai

دراصل ’لائرس کلیٹیو پر غیر ملکی چندہ ریگولیشن قانون (ایف سی آر اے) کو توڑے جانے کا الزام ہے۔ تحقیقات کے بعد وزارت داخلہ نے اس کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا تھا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میںکیسدرج کر لیا تھا۔ جانچ ایجنسی نے آج دارالحکومت دہلی اور ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

Image result for The domestic contribution to Delhi Indira Jai Singh and Anand Grover home CBI raids in Mumbai

اندرا جے سنگھ اورآنند گروور سینئر وکیل ہیں۔ وہ سپریم کورٹ میں وکالت کر چکے ہیں۔اندرا جے سنگھ 2009 سے 2014 تک یو پی اے حکومت کی مدت کے دوران ملک کی ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے عہدے پر تعینات تھیں۔ الزام ہے کہ اس دوران اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی۔ غور طلب ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ بیرون ملک سے کچھ چندہ جمع کیا جا رہا ہے جس کا استعمال ایچ آئی وی / ایڈز بل کی میڈیا میں وکالت کرنے کے لئے کیا گیا۔ اس کے پیچھے این جی او فاؤنڈیشن ’’لائرس کلیٹیو‘ کا نام سامنے آیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *