آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 62 ہوئی

 

گوہاٹی، سیلاب سے آسام کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال میں آہستہ آہستہ سدھار آ رہیہے،اس کے باوجود کئی علاقوں میں سیلاب کیصورتحال اب بھی برقرارہے ۔ ریاست کے 24 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔
ریاست میں برسات نہیں ہونے کے سبب کچھ اضلاع میں پانی کی سطح گھٹ رہی ہے۔ ہفتہ کو ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمارکے مطابق آسام کے 24 اضلاع کے کل3024 گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں۔ اس میں دھیماجی، لکھیم پور، بشوناتھ، شونت پور، درنگ، برپیٹا، نلباڑی، چرانگ، بنگائی گاؤں، کوکراجھاڑ، دھبڑی، جنوبی سالمارا، گوالپاڑا، کامروپ (میٹرو)، موری گاؤں، نگاؤں، کاربی آنگ لانگ، گولاگھاٹ، جورہاٹ، ڈبروگڑھ، تنسکھیا، کچھاڑ اور کریم گنج ضلع شامل ہیں۔ سیلاب کے پانی سے ابھی تک 44 لاکھ سے زائدلوگ متاثر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *