بھارت بھوشن کے بھائی کی موت

Share Article
Raj-bahador
ایل آئی یو دیوبند کے افسر بھارت بھوشن کے بڑے بھائی راج بہادر کا گزشتہ روز تقریباً 61؍برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال ہوگیاہے۔ ان کی موت کی خبر سے دیوبند تحصیل اور کوتوالی کے افسران واہلکاروں سمیت مقامی صحافتی برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ آج صبح ان کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہے۔ جس میں دیوبند سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محکمہ ایل آئی یو دیوبند میں تعینات بھارت بھوشن کے بڑے بھائی کی اچانک موت کی خبر ملتے ہی محکمہ سمیت دیگر تمام متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ سماجی، سیاسی لوگوں سمیت صحافی حضرات نے بذریعہ فون غم کا اظہار کیا اور دیر رات دیوبند سے کثیر تعداد میں لوگوں نے آخر رسومات میں شرکت کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *