اے ایم یو کے فاصلاتی تعلیم مرکز میں داخلہ کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم مرکز میں چلنے والے مختلف کورسوں میں داخلہ کی آخری تاریخ بڑھاکر 30 ستمبر کردی گئی ہے۔

مرکز کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری نے بتایا کہ تعلیمی سال 2019-20 میں داخلہ کی آخری تاریخ پہلے 31 اگست مقرر تھی، مگر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے ملک کے کئی حصوں میں قدرتی آفات کے پیش نظر طلبہ کی سہولت کے لئے فاصلاتی تعلیم کے مراکز میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اے ایم یو کے فاصلاتی تعلیم مرکز کے کورسوں میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ و طالبات اپنی درخواستیں 30 ستمبر 2019 تک جمع کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *