ملک کی پہلی خاتون ڈی جی پی کنچن کا ممبئی میں انتقال ہوگیا

Share Article
Uttarakhand News: Dgp Kanchan Chaudhary Bhattacharya Death

 

طویل عرصے سےوہ بیمار تھیں کنچن، ممبئی کے ایک ہسپتال میں لی آخری سانس۔

اتراکھنڈ اور ملک کی پہلی خاتون ڈی جی پی کنچن چودھری بھٹاچاریہ کو پیر دیر رات انتقال ہو گیا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں اور ممبئی کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ اتراکھنڈ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کنچن کا ممبئی کے ہسپتال میں طویل علالت کے بعد پیر کی رات کو انتقال ہو گیا۔

2004 میں بنی تھیں پولیس ڈائریکٹر جنرل
1973 بیچ کی خاتون آئی پی ایس آفیسر کنچن نے سال 2004 میں اتراکھنڈ کی پولیس ڈائریکٹر جنرل بن کر تاریخ رقم کیا تھا۔ وہ ملک کی پہلی خاتون تھیں جو اس عہدے تک پہنچی تھیں۔ 31 اکتوبر 2007 کو وہ پولیس ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہی ریٹائر ہوئی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تبھی سے وہ ممبئی میں رہ رہی تھیں۔

لوک سبھا انتخابات بھی لڑا تھا
کنچن چودھری بھٹاچاریہ نے سیاست کی طرف بھی رخ کیا تھا اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد 2014 میں انہوں نے لوک سبھا انتخاب لڑا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ سے انہوں نے اتراکھنڈ کے ہری دوار لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑا تھا لیکن وہ اس دوران ہار گئی تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *