ملک میں ہے سپر ایمرجنسی: ممتا

کولکاتہ، عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ملک میں سپر ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔ اتوار کی صبح وزیر اعلی نے اس بارے میں ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ آج عالمی یوم جمہوریت ہے۔ یہ موقع ہمیں ملک کے آئینی اقدار کی حفاظت کی ترغیب دیتا ہے۔ موجودہ دور میں ہمارا ملک سپر ایمرجنسی کے دور سے گزر رہا ہے۔ایسے وقت میں ہم سب کو مل کر ایسا کام کرنا چاہئے جس سے ہمارے آئین میں حاصل حقوق اور آزادی کی حفاظت کی جا سکے۔

عالمی یوم جمہوریت 15 ستمبر کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ یہ دنیا میں جمہوریت کی صورتحال کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *