اناؤ ریپ متاثرہ کے ایکسیڈنٹ کے پیچھے سازش تو نہیں؟ پوتي تھی ٹرک کی نمبر پلیٹ

Share Article

 

سب سے زیادہ چونکانے والی بات ٹرک کے نمبر پلیٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گریس پوت کر نمبر چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔ نمبر پلیٹ پر گریس کیوں پوتی گئی اس کی جانچ چل رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اکثر آر ٹی او سے بچنے کے چکر میں اوورلوڈ ٹرک والے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔

اناؤ ریپ متاثرہ کے ساتھ ہوئے حادثے میں سازش کی بو نظر آ رہی ہے۔ جس ٹرک سے رائے بریلی میں متاثرہ کی کار کو ٹکر ماری گئی ہے۔ اس ٹرک کے نمبر پلیٹ پر گریس سے پوتي ہوئی تھی۔ اس کی وجہ سے ٹرک کے نمبر کو پڑھا نہیں جا سکتا ہے۔ اس حادثے میں ریپ کا شکار لکھنؤ کے كےجی ایم یو میں ٹراما سینٹر میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہی ہے۔حادثے میں متاثرہ کی چاچی اور خالہ نے دم توڑ دیا ہے۔ وہیں کیس کے وکیل کی حالت بھی انتہائی نازک ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ اپنے خاندان اور وکیل کے ساتھ جیل میں بند چچا سے ملنے رایبریلی جا رہی تھی۔ اس دوران بارش کے درمیان راستے میں ایک ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک الٹے سائیڈ سے آ رہا تھا، اور حادثہ اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔

سب سے زیادہ چونکانے والی بات ٹرک کے نمبر پلیٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گریس سے نمبر چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔ نمبر پلیٹ پر گریس کیوں پوتی گئی اس کی جانچ چل رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اکثر آر ٹی او سے بچنے کے چکر میں اوورلوڈ ٹرک والے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔لیکن یہاں ایک اور اتفاق یہ ہے کہ یہ ٹرک مکمل طور پر خالی تھی۔ ایسے میں نمبر پلیٹ پر لگی گریس بہت شک پیدا کرتی ہے۔

بتا دیں کہ گزشتہ سال ہائی کورٹ کے دخل کے بعد متاثرہ کو انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی مہیا کرائی گئی تھی۔ لیکن جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت متاثرہ کے ساتھ کوئی بھی سیکورٹی موجود نہیں تھا، پولیس یہاں بھی انکوائری کی بات کہہ کر اپنا پلہ جھاڑ رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *