کانگریسی کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور زور بازو ہیں

Share Article

 

کانگریس کارکنان کے اعزاز میں سابق ایم پی جے پرکاش اگروال کی جانب سے چائے پارٹی کا انعقاد

 

Image result for congress party in delhi

پارلیمانی انتخابات میں چاندنی چوک حلقہ سے کانگریس کے امیدوار رہے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی جے پرکاش اگروال نے پارلیمانی انتخابات میں کارکنان کی محنت کی ستائش کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی رہائش گاہ واقع پرتھوی راج روڈ پر چائے پارٹی منعقد کی۔ جس میں بڑی تعداد میں اور خصوصاً چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ کے تمام عہدیداران اور مرد و خواتین کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر جے پرکاش اگروال کے صاحبزادے اور سرگرم کانگریسی کارکن مدت اگروال بھی بطور خاص موجود تھے۔

Image result for congress party workers in delhi

اس موقع پر جے پرکاش اگروال نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کانگریسی کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور پارٹی و لیڈران کا زور بازو ہیں۔ انہی کے زور بازو پر پارٹی الیکشن لڑتی ہے اور انہی کے زور پر پارٹی پر بڑی سے بڑی طاقت سے بھی ٹکرانے کی ہمت کرتی ہے۔ الیکشن میں جس طرح کانگریس پارٹی کے کارکنان نے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے اپنی محنت اور لگن کا ثبوت پیش کیا ہے اور اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کار ہائے نمایاں انجام دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ہم سبھی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کانگریس کے یہ سپاہی اسی طرح آپسی تمام اختلافات کو درکنار کرکے پارٹی کی قوت اور بقاءکیلئے کام کرتے رہیں گے۔اس موقع پر دہلی کانگریس کے کارگزار صدر ہارون یوسف، سابق ایم ایل اے راجیش جین، کونسلر مکیش گوئل، کونسلر پریرنا سنگھ، کونسلر سلکشنا سنندی،سابق ایلڈر مین ڈاکٹر ار بی سنگھ چاندنی چوک ضلع کے صدر محمد عثمان، دہلی پردیش کانگریس کے سکریٹری محمد حامد خان، محمد طیب، سیتا رام بازار بلاک کے سابق صدر حسنین اختر منصوری، شفیع دہلوی، عبدالرحمن شاستری، فیض محمد خان، میڈم مہر النساء، محمد سبحان، جان عالم، رفیقوں، عباد الحق بادو بھائی، مہیش سنندی طوطا، سلیم زیدی، نسیم احمد، محمد خالد سمیت کثیر تعداد میں کانگریسی کارکنان موجود تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *