کانگریس کے قدآور لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا کو ریاستی کانگریس کمیٹی کا صدر بنانے کی مانگ اب زور پکڑتی جارہی ہے۔ اسے لے کر وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے زیر اثر والے جبل پور شہر میں کانگریس کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔
کانگریس اور یوتھ کانگریس کے کارکن منگل کی صبح انکم ٹیکس چوراہے پر واقع آنجہانی مادھورائو سندھیا کے مجسمے کے قریب جمع ہوئے۔ کارکنوں نے جیوتی رادتیہ سندھیا کو ریاستی کانگریس صدر بنائے جانے کی مانگ کو لے کر ان کی حمایت میں زبردست نعرے بازی اور مظاہرہ کیا۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ ریاست میں 15 سال بعد کانگریس کی حکومت بنوانے میں جیوتی رادتیہ سندھیا کا اہم کردار رہا ہے۔ اس کے باوجود کانگریس کی طرف سے ان کودیگر صوبوں میں بھیج کر ان کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
اس دوران کارکنوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کی مانگ پر غور نہیں کیا گیا تو پوری ریاست میں زبردست احتجاج کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی کانگریس کے کئی وزراء بھی سندھیا کو ریاستی کانگریس صدر بنائے جانے کا مطالبہ کر چکے ہیں، لیکن پارٹی اعلیٰ کمان کی طرف سے سندھیا کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے بنائی گئی اسکریننگ کمیٹی کا صدر بنائے جانے سے ان کے حامیوں میں مایوسی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here