عوام کے اعتماد کو رکھیں گے قائم: ممتا بنرجی

Share Article

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دوسری بار مغربی بنگال کے اقتدار پر قابض ہونے کی برسی پر ریاست کے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ لوگوں کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ اتوار کی صبح وزیر اعلیٰ نے اس بارے میں ٹویٹ کیا۔ اس میں انہوں نے لکھا، 19 مئی 2016 کو مغربی بنگال کے لوگوں نے دوسری بار مجھ پر اعتماد ظاہر کیا تھا اور بنگال کے اقتدار پر ترنمول کانگریس نے حکومت بنائی تھی۔ میں کہنا چاہتی ہوں کہ بنگال کے ماں، ماٹی اور مانوش کے تئیں ہم لوگ ہمیشہ پابندعہد ہیں اور ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں گے کی آنے والے دنوں میں لوگوں کی ترقی کے لئے مسلسل کام کیا جاتا رہے۔قابل ذکر ہے کہ 19 مئی 2016 کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے تھے۔ اس میں مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے حکومت مخالف لہر کی قیاس آرائیوں کو جھوٹا ثابت کرتے ہوئے بائیں محاذ اورکانگریس کے اپوزیشن اتحاد کو کافی پیچھے چھوڑ کر اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت کے جادو کے اعداد و شمار کو پار کر لیا تھا۔ 294 رکنی اسمبلی میں ممتا بنرجی کی پارٹی نے 211 نشستیں حاصل کر لی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *