اے کے- 47معاملے میں باڑھ کورٹ میں پیش کئے گئے اننت سنگھ

Share Article

اے کے- 47 کی برآمدگی کے معاملے میں جمعہ کو باہوبلی ممبر اسمبلی اننت سنگھ کوباڑھ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے احاطے میں پولیس انتظامیہ ز بردست سیکورٹی انتظامات کے درمیان ان کو باڑھ کے سی جی ایم کورٹ میں بیور جیل سے لایا گیا۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں دوبارہ عدالتی حراست میں بیور جیل بھیج دیا گیا۔ مکاما کے ممبر اسمبلی اننت سنگھ کے نداواں واقع ان کے آبائی مکان پر پولیس نے 16 اگست کو باڑھ کی اے ایس پی لپی سنگھ کی قیادت میں چھاپہ مارا تھا جہاں سے اے کے 47، دستی بم اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ کچھ دنوں تک فرار رہنے کے بعد آخر میں اننت سنگھ نے دہلی کے ساکیت کورٹ میں سرینڈر کیا تھا جہاں سے انہیں باڑح کورٹ لایا گیا تھا۔ اس کے بعد باڑھ کورٹ نے انہیں عدالتی حراست میں لے کر پٹنہ کے بیور جیل بھیج دیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *