عسیر میں سعودی عرب کے قومی دن پر قومی ثقافت کی رنگا رنگ تقریبات

Share Article

سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر جنوبی عسیر گورنری میں ‘چوٹی کا عزم’ کے عنوان سے رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان تقریبات میں سعودی عرب کی قومی ثقافت اور تمدن کے مختلف پہلوئوں کو منفرد انداز میں پیش کرنے اور انہیں اجاگر کرنے کی ساعی کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مملکت کے قومی دن کی سرگرمیوں کا مرکز عسیر گورنری کا مغربی شہر عسیر ہے جہاں چار کلو میٹر کا علاقہ قومی ثقافتی تقریبات اور فنون لطیفہ کی نمائش کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ قومی ثقافت کے اظہار کے لیے چار کلو میٹر پرمحیط شہر شاہ فیصل مسجد سے ابو خیال پارک تک پھیلا ہوا ہے۔

Image result for The colorful celebrations of national culture on Saudi Arabia's national day in Asir
ابھا میں یہ جشن چھ مرکزی پلیٹ فارموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وہاں پر ہونے والی سرگرمیوں کو بڑی بڑی اسکرینوں پر دکھایا جا رہا ہے۔ ثقافتی ورثہ کے نمایاں پہلو اجاگر کرنے، تفریحی شو کے علاوہ لوک کہانیوں کے پروگرامات قومی یکجہتی کی زندہ علامت ہیں۔ سعودی عرب کے مقامی شہری اپنے شہر میں پہلی بار خصوصی پریڈ سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

Image result for The colorful celebrations of national culture on Saudi Arabia's national day in Asir
یہ کنسرٹ جنوبی سرحد پر مملکت کے ہیروز اور قومی قدروں کی عکاسی کرتا ہے۔ قومی ثقافتی ورثے کی تقریبات میں ملک وقوم کے لیے خدمات انجام دینے والوں کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے تمام فرزندان قوم کے درمیان یکجہتی کا عمدہ نمونہ ہے۔قومی دن کے جشن کی سب سے بڑی تقریب 23 محرم 1441 ہجری بہ مطابق 22 ستمبر 2019ء کو دوپہر 2 بجے سے 11 بجے تک ہوگی۔ابھا شہر میں 19 ستمبر سے 23 ستمبر تک مختلف تفریحی پروگرات، قومی کھیلوں کے مقابلے، نمائش، آتش بازی اور دیگر مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *