شمالی الحدیدہ میں اتحادی فوج کی بمباری میں حوثیوں کے چار مراکز تباہ

Share Article

یمن میں آئینی حکومت کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے جمعہ کو علی الصباح ایک بیان میں بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے چارعسکری مراکز پربمباری کرکے انہیں تباہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو حوثی باغیوں کے مراکز سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں شہریوں کا جانی نقصان نہ ہو۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کی ایک بمبار کشتی، سمندر میں بچھائی ایک بارودی سرنگ اور متعدد دیگر مراکز کو بمباری سے تباہ کیا گیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں جہاز رانی اور عالمی تجارتی قافلوں کی آمد ورفت میں مزید آسانی ہوگی اور انہیں لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے گا۔قبل ازیں جمعرات کو عرب اتحادی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حوثیوں کی طرف سے سمندر میں چھوڑی گئی ایک ڈرون بمبار کشتی کو تباہ کردیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *