ساگر میں زندہ جلائے گئے نوجوان کی موت پر وزیر اعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیا

ساگر ضلع میں زندہ جلائے گئے درج فہرست ذات کے نوجوان دھن پرساد کی دہلی میں علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ نوجوان کی موت کے لئے بی جے پی، ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے اورمعاملے میں غفلت برتنے کا الزام لگا رہی ہے۔ وہیں اب ریاست کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے نوجوان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ٹویٹ کر نوجوان کی موت پر دکھ کا اظہار کراس کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور خاندان کو ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سی ایم کمل ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’ساگر رہائشی نوجوان دھن پرساد اہروار کی دہلی میں علاج کے دوران دردناک موت کی خبر ملی۔ خاندان کے تئیں میری ہمدردی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ حکومت کھڑی ہے۔ خاندان کی ہر ممکنہ مدد کی ہدایات دی گئی ہیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *