مرکزی حکومت طے کرے کہ سیکورٹی کی ذمہ داری کس کی:عآپ

Share Article

 

عام آدمی پارٹی (عآپ) دہلی میں جرائم بڑھنے اور نظم ونسق کی صورتحال خراب ہونے کا حوالہ دے کر مسلسل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ سادھ رہی ہے۔ عآپ کی سینئر لیڈر آتشی نے گزشتہ پیر کے ر وز اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا کی بیوی شوبھا وجیندر گپتا کے بیگ چوری ہونے کے واقعہ کے بعد دہلی پولیس پر سوال کھڑا کیا ہے۔

 

آتشی نے منگل کے روز پارٹی دفتر میں منعقد ہ ایک پریش کانفرنس میں کہا کہ جب ایک موجودہ رکن اسمبلی کی بیوی جو خود بھی بی جے پی سے کونسلر رہ چکی ہیں، دہلی میں محفوظ نہیں ہیں ،تو دہلی کے عوام کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ ایک ماہ میں 220 راؤنڈ گولیاں چلیں، ایک دن میں نو افراد کا قتل ہوا۔ اس کے علاوہ دہلی میں گزشتہ ایک ماہ میں 16 افراد کا قتل ہو چکا ہے۔

 

عآپ لیڈر نے سوال کیا کہ آخر اس بگڑتی نظم ونسق کی صورتحال کی ذمہ داری کس کی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اس کے لئے ذمہ داری طے کرنے کی مانگ کی۔ عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ جب جب دہلی کے عوام اور حکومت نے پولیس پر سوال کیا، تب تب وجیندر گپتا نے پولیس کا دفاع کیا۔ جب وزیر اعلیٰ پر حملہ ہوا تب بھی انہوں نے دہلی پولیس کی وکالت کی۔ گزشتہ پانچ سال کی مدت میں دہلی کے کسی بھی ممبر پارلیمنٹ نے ایوان میں ایک بار بھی اس پر بحث نہیں کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *