پولنگ سے 48 گھنٹے پہلے سیل کر دی جائے گی نیپال سے ملحق اضلاع کی سرحدیں

Share Article

 

لوک سبھا انتخابات پرامن اور منصفانہ طریقے سے منعقد کرنے کے لئے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کی نیپال سے ملحق 550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پولنگ سے 48 گھنٹے پہلے سیل کر دی جائے گی۔

 

 

تمام اضلاع کے پولیس کپتانوں نے سیکورٹی کے معاملے اور منصفانہ انتخابات کرائے جانے کو لے کر یہ قدم اٹھایا ہے۔ بین الاقوامی سرحد سے غیر ملکی مداخلت، غیر قانونی ہتھیار، جعلی نوٹ اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے سخت چوکسی برتی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات مسلح سرحدی فورس کے جوان سرحد کے دونوں پار آنے جانے والوں کی سختی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی سرحد کو جوڑنے والے تمام کچے اور پکے راستوں کے علاوہ دریا اور نالوں کی نگرانی کے لئے سیکورٹی فورس تعینات کی گئی ہیں۔ تمام سرحدوں پر نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں اور دیگر تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

 

Image result for The borders of Nepal-related districts will be sealed 48 hours before polling

 

قابل ذکر ہے کہ نیپال سے لگی بین الاقوامی سرحد پر واقع پیلی بھیت لوک سبھا علاقے میں 23 اپریل کو تیسرے مرحلے میں، کھیری لوک سبھا علاقے میں 29 اپریل کو چوتھے مرحلے میں، بہرائچ لوک سبھا علاقے میں 6 مئی کو پانچویں مرحلے میں، شراوستی اور ڈومریا گنج لوک سبھا علاقے میں 12 مئی کو چھٹے مرحلے میں اور مہاراج گنج لوک سبھا علاقے میں 19 مئی کو ساتویں مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *