پاکستانی بولڈ اداکارہ وینا ملک نے کلبھوشن جادھو معاملے پر ایک متنازع ٹویٹ کیا ہے

Share Article

پاکستانی جیل میں بند ہندستانی شہری کلبھوشن جادھو گزرے کافی دنوں سے چرچا میں ہیں۔ کلبھوشن جادھو پر جہاں ایک اور ہندستان کو انٹرنیشنل عدالت سے بڑی جیت حاصل ہوئی ہے۔ وہیں اس فیصلے سے پاکستان میں کافی بوکھلاہٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حال ہی میں پاکستانی اداکاراہ وینا ملک نے اس معاملے پر ایک متنازع ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کلبھوشن جادھو کو لیکر کافی اٹ۔پٹی باتیں کہی ہیں۔ وہیں وینا ملک کا یہ ٹویٹ انہیں تب بھاری پڑ گیا جب کچھ ٹویٹر یوزرس نے انہیں پرانی باتیں یاد دلاتے ہوئے ٹرول کرنا شروع کردیا۔

وینا ملک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ‘دہشت گرد اور قاتل کلبھوشن جادھو کیلئے کوئی نرمی نہیں برتی جانی چاہئے جو آپ بوتے ہو وہیں آپ کاٹتے ہیں۔ تو ہندستان کے جاسوسوں اور دہشت گردوں کو مثال دینے کیلئے واگھہ بارڈر پر کلبھوشن جادھو کو پھانسی دے دینی چاہئے۔ وہیں وینا ملک کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر زبردست سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ جیسے یہ یہ پوسٹ سامنے آیا ویسے ہی لوگوں نے وینا ملک کو بری طرح ٹرول کرنا شروع کردیا۔

وینا ملک کو کسی نے ‘بگ باس میں ان کے کنٹروورشیل دن یاد دلائے تو کسی نے انہیں پاکستان کی پنوتی بلانا شروع کردیا۔ کئی لوگوں نے انہیں بیوقوف جہا تو کئی نے اس معاملے پر وینا کی پوری کلاس لگادی۔ وہیں کئی یوزر نے پاکستان کی حالت پر میم بنانے شروع کردئے۔ ان سب کمینٹس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وینا ملک کو واقعی ایسا ٹویٹ کرنا بھاری پڑ گیا۔ حالانکہ ٹرول کرنے پروینا ملک کا ابھی تک کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ وینا ملک ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 4 میں نظر آئی تھیں جس کے بعد انہیں کھلے عام کنٹیسٹنٹ اسمت پٹیل سے نزدیکیاں بڑھاتے دیکھا گیا تھا۔ اسی وجہ سے انہیں زبردست سرخیاں بھی ملی تھیں۔ اس کےبعد انہوں بالی ووڈ فلموں میں بولڈ سین بھی دئے لیکن انہیں کچھ خاص پسند نہیں کیا گیا۔ ہندستان میں ان کا فلمی کریئر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *