Search operations underway at Indira canal, after a pick-up van carrying 29 people

 
لکھنؤ کے نگرام تھانہ علاقے میں پٹوا کھیڑا گاؤں کے قریب اندرا نہر میںپک اپ گاڑی سے گرنے کے بعد لاپتہ ہوئے سات بچوں میں سے جمعہ کی دوپہر 12 بجے تک چھ بچوں کی لاشیں برآمد ہو گئی تھیں جبکہ آخری خبریں موصول ہونے تک ایک بچے کی تلا ش جاری تھی۔
Image result for The bodies of six children sacked in Indra Canal, searched for one lucknow
موہن لال گنج علاقائی پرنس شکلا نے بتایا کہ اندرا نہر میں جمعرات کے روز بے قابو ہوکر گری پک اپ گاڑی میں سوار 29 لوگوں میں سے 22 لوگوں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ سات بچے لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس میں سے تین بچوں کو مردہ حالت میں جمعرات کی شام تک برآمد کر لیا گیا تھا۔ جمعہ کی صبح تک کل چھ بچوں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اندرا نہر میں ڈوبنے کے بعد جن چھ بچوں کی لاشیں ملی ہیں، ان کی شناخت امن (10)، سجن (04)، سنی (05)، سچن (06)، مانسی (04) اور سوربھ (06) کے طور پر ہوئی ہے۔ اب مانسی (06) لاپتہ ہے، جس کی تلاش این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here