لوٹ مار کی مخالفت کرنے پر نوجوان کے گلے میں مارا بلیڈ

Share Article

 

قومی راجدھانی دہلی کے روہنی ضلع کے کنجھاولا علاقے میں بدمعاشوں نے لوٹ مار کے خلاف مزاحمت کرنے پر ایک نوجوان کے گلے میں بلیڈ مار دیا۔

واقعہ سے پہلے بدمعاشمتاثر ہ شخص کی بیوی کے گلے میں بلیڈ لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور واردات کو انجام دیا۔ فی الحال پولیس متاثرہ شخص کے بیان پر مقدمہ درج کر فرار بدمعاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق صوبیدار سنگھ (45) اپنے خاندان کے ساتھ کرالا گاؤں میں رہتا ہے۔ وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔ پولیس کو دی شکایت میں اس نے بتایا کہگزشتہ دیر شب وہ کام پر سے گھر آیا اور کمرے میں کپڑے بدلنے لگا۔ ادھر بیوی نیہا کوڑا اٹھا کر گھر کے باہر پھینکنے گئی۔ کچھ دیر بعد ایک نوجوان بیوی کے گلے میں بلیڈ لگا کر اندر گھس گیا اور روپے دینے کو کہا۔

صوبیدار سنگھ نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے باورچی خانے سے چمٹا اٹھا کر ملزم کے ہاتھ پر حملہ کر بیوی کو اس کے چنگل سے آزاد کروایا۔ اس کے بعد بدمعاش اس سے بھڑ گیا۔ بدمعاش نے بلیڈ سے اس کے گلے پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ فی الحال پولیس متاثرہ کے ذریعہ بتائے گئے حلیے کی بنیاد پر بدمعاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *