بی جے پی نے منشور نہیں، دھوکاپتر جاری کیا ہے: اکھلیش

Share Article

 

بی جے پی نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائے تھے۔تبدیلی لانے اور اچھے دنوں کا وعدہ کر بی جے پی نے عوام کو بے وقوف بنا دیا۔ اقتدار میں آنے پر بی جے پی کے لوگ اچھے دن بھول گئے، کام بھول گئے، گنا کسانوں کے 14 دن میں بقایہ ادائیگی بھول گئے۔ ایک بار پھر بی جے پی نے منشور نہیں، بلکہ دھوکاپتر جاری کیا ہے۔ یہ باتیں ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے کہی۔ وہ جمعہ کو پیلی بھیت میں منعقد جلسے سے خطاب کر رہے تھیْ

 

Image result for bjp manifesto 2019

 

اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک کو تبدیلی کے راستے پر لے جانے کا کام اتحاد ہی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تبدیلی کا موقع بار بار نہیں ملتا۔ بی جے پی حکومت کو پانچ سال کا حساب دینا چاہئے۔ بی جے پی سماج کو مذہب اور ذات میں بانٹ کر سیاست کرنا چاہتی ہے، جبکہ مہاگٹھبندھن نفرت کی دیوار کو گرانا چاہتی ہے۔ مہاگٹھ بندھن ہی تبدیلی لائے گا، تبھی آئین محفوظ رہے گا اور سب کو حق ملے گا۔ سماجی انصاف ہی مہاپرورتن ہوگا۔ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ڈالر کے مقابلے روپے کمزور ہو گیا۔ بی جے پی نے کہا تھا کہ نوٹ بندی سے کالا دھن، بدعنوانی اور بے ایمانی ختم ہو جائے گی، لیکن اس کے ٹھیک الٹ ملک کی معیشت کمزور ہوگئی۔

 

Image result for bjp manifesto 2019

 

اکھلیش نے کہا بی جے پی اصل مسائل کی بات نہیں کر رہی ہے۔ کسانوں کو سستی کھاد، فصل کی صحیح قیمت ملنی چاہئے، کسانوں کو ڈیڑھ گنا منافع دینے کا وعدہ ہوا ہوائی ہی ثابت ہوا۔ بی جے پی حکومت نے آلو اور دھان خریدنے کی بات کہی تھی لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ 9 کروڑ ٹوائلٹ بنے لیکن اس میں پانی کا کوئی انتظام بھی نہیں ہے۔ ٹوائلٹ کے نام پر بھی بی جے پی نے عوام کو گمراہ کیا۔ مرکز میں اتحاد کی حکومت بننے پر غریبوں کو 3 لاکھ سے زیادہ گھر دیا جائے گا، جس میں بنیادی سہولیات ہوں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *