بی جے پی نے تینوں ایم سی ڈی میں میئر کے عہدے کے لئے امیدوار وں کا اعلان کیا

Share Article

 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کے روز قومی راجدھانی دہلی کے جنوبی، شمالی اور مشرقی میونسپل کارپوریشن(ایم سی ڈی) کے لئے میئر، ڈپٹی میئر اورا سٹینڈنگ کمیٹی ارکان کے عہدوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی نے تینوں کارپوریشنوں میں میئر کے عہدے کے لئے درج فہرست ذات کے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، اس میں بھی دو خواتین ہیں۔

 

 

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ، قومی تنظیمی جنرل سکریٹری رام لال اور ریاستی صدر منوج تیواری نے بدھ کی دیر رات پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں تینوں کارپوریشنوں میں میئر کے عہدے کے لئے امیدواروں کے نام طے کئے۔ اجلاس میں دہلی کی ساتوں پارلیمانی سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں پر بھی چرچہ ہوئی۔ حالانکہ ان کے ناموں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اجلاس کے لئے منوج تیواری کو کولکاتہ میں انتخابی مہم چھوڑ کر درمیان میں ہی لوٹنا پڑا تھا۔
پارٹی نے جمعرات کے روز جاری فہرست میں شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے میئر کے عہدے کے لئے اوتار سنگھ، ڈپٹی میئر کے لئے یوگیش ورما کا نام قرار دیا ہے۔ ا سٹینڈنگ کمیٹی کے دو ارکان کے لئے اودھیش کمار گپتا اور جے پرکاش (جے پی) کا نام قرار دیا ہے۔ میئر کے عہدے کے امیدوار اوتار سنگھدرج فہرست ذات (ایس سی) ملاح(سکھ) سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ڈپٹی میئر پنجابی اور دیگر رکن بنیا اور گوجر کی جنرل کٹیگری سے آتے ہیں۔

 

 

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) کے میئر کے عہدے کے لئے بی جے پی نے درج فہرست ذات (ایس سی) کی خاتون سنیتا کانگڑا کو موقع دیا ہے۔ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے راجیش دت گہلوت کو اتارا ہے۔ ا سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے لئے نریندر چاولہ اور بھوپندر گپتا کا نام قرار دیا ہے۔ ڈپٹی میئر جاٹ اور دیگر رکن پنجابی اور بنیا کیجنرل کٹیگری سے آتے ہیں۔
مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن (ای ڈی ایم سی ) کے میئر کے عہدے کے لئے بی جے پی نے درج فہرست ذات (ایس سی) کی خاتون انجوکمل کانت کے نام کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی میئر کے لئے سنجے گوئل اورا سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے لئے بپن بہاری سنگھ اور اجے شرما کا نامطے کیا گیا ہے۔ ڈپٹی میئر بنیا اور دیگر رکن پوروانچلی اور برہمن کی جنرل کٹیگری سے آتے ہیں۔

 

 

 

قابل ذکر ہے کہ شمالی اور مشرقی کارپوریشن میں میئرکے انتخابات 29 اپریل کو جبکہ جنوبی کارپوریشن میں 26 اپریل کو ہوگا۔ ان انتخابات میں میئر کے ساتھ ہی ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی ممبر کے لئے بھی انتخابات ہوںگے۔ تینوں کارپوریشنوں میں بی جے پی اکثریت میں ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے مطابق میئر کا عہدہ پہلے سال خواتین، دوسرے سال عام اور تیسرے سال درج فہرست ذات(ایس سی) زمرے کے کونسلر کے لیے مخصوص رہتا ہے۔ چوتھے اور پانچویں سال عام طبقے کا کونسلر میئر ہوتا ہے۔ اسی کے پیش نظر بی جے پی نے تینوں کارپوریشن میں میئر کے لئے ایس سی زمرے کے امیدوار طے کئے ہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *