موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے نوجوان کو ماری گولی

Share Article

 

 

نئی دہلی،  شمال مشرقی ضلع کے ویلکم تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کو جمعہ دیر رات موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

 

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان ویلکم کا باشندہ سرتاج (28) ہے۔ اس کے بیان پر کیس درج کرکے پولیس بدمعاشوں کی تلاش میں جائے حادثہ کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔ واقعہ جمعہ کی راتتقریباً 11.30 بجے ویلکم علاقے کاہے۔ سرتاج کے کندھے میں گولی لگی ہے۔ واقعہ کے وقت وہ کھانا کھا کر ٹہل رہا تھا۔ اسی درمیان موٹر سائیکل سوار دو بدمعاش آئے اور اسے گولی مار کر فرار ہو گئے۔ پولیس بدمعاشوں کو تلاش رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *