اے ایم یو انتظامیہ نے کی دھرنا ختم کرنے کی اپیل

Share Article
amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) انتظامیہ نے ایڈ منسٹریٹو بلاک کے گیٹ پر دھرنا دینے والے پی ایچ ڈی کورس میں داخلہ کے امیدواران کو ہدایت دی ہے کہ وہ یونیورسٹی گیٹ کو فوری طور پر خالی کردیں ۔اے ایم یو پراکٹر پروفیسر ایم محسن خاں نے واضح کیا ہے کہ پی ایچ ڈی امیدواران کے مسئلہ پر مختلف فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان کے ساتھ میٹنگ میں ہمدردانہ غور کیا گیا اور اس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی میقات2019-20 کے لئے داخلہ امتحان جولائی یا اگست میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے پی ایچ ڈی میں داخلہ کے خواہش مند امیدواران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی مخالفت کو ختم کردیں ورنہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کو یونیورسٹی کے کسی بھی کورس میں مستقبل میں داخلہ پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کے امیدواران کو ایڈمنسٹریٹو بلاک کے گیٹ سے فوری طور پر ہٹنے کا صلاح دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الوقت وہ یونیورسٹی کے بھی طالب علم نہیں ہیں۔پروفیسر خان نے کہا ہے کہ دھرنے کے سبب سرکاری کام کاج میں رکاوٹ کے ساتھ ضروری کام سے ایڈمنسٹریٹو بلاک آنے والے اسٹاف اراکین و طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *