سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ پربنی فلم کا ٹریلرریلیز،دیکھیں

Share Article
the-accidental-prime-minist
ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی زندگی پر بنی فلم دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر (The accidental prime minister)کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے ۔اس فلم میں انوپم کھیر نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کا رول اداکیا ہے ۔وہیں اکشے کھنہ ،سنجے بارو کے رول میں نظر آئیں گے۔صحافی سنجے بارو 2004سے 2008کے بیچ وزیر اعظم کے میڈیا مشیر تھے۔اس فلم میں سونیا گاندھی کا رول اداکارہ سوجین برنٹ ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ سوجین برنٹ بہت سے ٹی وی سیریل جیسے ’کسوٹی زندگی کی‘،’ایسا دیش ہے میرا ‘میں کام کرچکی ہیں۔ سوجین برنٹ اس سے پہلے آر سی آر نام کے سیریل میں سونیا گاندھی کا رول ادا کرچکی ہیں۔ارجن ماتھر کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا رول ادا کرتے دیکھے جائیں گے۔

2019میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے ٹریلر سے کانگریس سرکار میں گاندھی خاندان کے دخل کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ٹریلر میں منموہن سنگھ کے ذریعہ لیے گئے فیصلے میں انہیں کتنی مشکل آئی یہ دکھایا گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ یہ فلم ایک پولیٹکل ڈراما ہے جوکہ سنجے بارو کی کتاب پر مبنی ہے۔اس فلم کو وجے رتناکرنے دائریکٹ کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *