’دی اکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ فلم پر تنازع گہرایا، ٹریلر پر روک کے لیے عدالت سے فریاد

Share Article
poja mahajan

درخواست دلی کی فیشن ڈیزائینر پوجا مہاجن نے اپنے وکیل ارون میتری کے ذریعہ داخل کی ہیں۔

 

 

’دی اکسیڈینٹل پرئم منسٹر‘کے ٹریلر پر روک لگانے کی مانگ والی درخواست دلی ہائی کورٹ میںداخل کی گئی ہے۔ ایک وکیل نےیہ جانکاری سنیچر کو دی۔ درخواست میںکہا گیا کہ فلم بنانے والے کو ہندوستان کے قانون کی نافرمانی کا کوئی حق نہیں ہے۔ جس میں آئین عہدوں کے احترام کی کہی گئی ہے۔ درخواست دلی کی فیشن ڈیزائینر پوجا مہاجن نے اپنے وکیل ارون میتری کے ذریعہ داخل کی ہے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا، “یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فلم ساز اور پروڈیوسر نے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں نقل کرنے کی کوشش ممکن طوپر ناظرین کے اندر خوش ظاہر کرنے کے لئے جان بوجھ کر وزیر اعظم کے عہدے کو بدنام کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔

فلم کی کہانی کے بارےمیں دعویٰ کیا جاتا ہےکہ یہ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے سابق میڈیا صلاح کار سنجے بارو کے ذریعہ اسی نام سے لکھی گئی کتاب پر مشتمل ہے۔ فلم میں اداکار اور بی جے پی لیڈر کیرن کھیر کے شوہر انوپم کھیر نے ڈاکٹرمنموہن سنگھ کا کردار ادا کیا ہے۔ جب کہ بارو کے کردار میںف لم میں اکشے کھنہ ہیں۔ فلم 11جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ایڈوکیٹ میتری نے کہا کہ فلم پروڈیوسر نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کانگریس صدر راہل گاندھی اوران کی ماں سونیا گاندھی سے ان کے کردار، ان کی سیاسی زندگی اور پہناوے اوڑھاوے پر اداکاری کرنے یا ان کی آواز کو کسی طرح سے نشر کرنےکی اجازت نہیں لی ہے۔

 

#MeToo معاملے میں آلوک ناتھ کو ملی پیشگی ضمانت، پروڈیوسر ونتا نندا نے لگایا تھا ریپ کا الزام

 

درخواست گزار نے کہا کہ سی بیایف سی کے ہدایت کے مطابق اصل زندگی پر مشتمل فلم کے لیے آپس رضامندی ضرورت ہوتی ہے لیکن فلم کے ٹریلر کے لیے کوئی اجازت نہیں لی گئی۔ درخواست گزارنے عدالت سے مرکزی سرکار، گوگل، یوٹیوب اور سی بی ایف سی کو ’دی اکسیڈینٹل پرئم منسٹر‘ کا ٹریلر دکھانے پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *