60 سالہ شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعہ 18 سالہ لڑکی کو بلیک میل کر کے شادی کی، جانیں پھرکیاہوا

Share Article

پنجاب کے موگا شہر سے قتل اور بلیک میل کا ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں قاتل 60 سال کا بوڑھا ہے اور مقتول 18 سال کی ایک لڑکی ہے۔ معاملے کی جانچ کر رہی پنجاب پولیس بھی حیرت میں ہے کہ آخر ساڑھے 18 سال کی شادی شدہ لڑکی 60سالہ بزرگ شخص کے چنگل میں کیسے پھنس گئی اور پھر اسی معمر شوہر نے ہی اس کا قتل کیوں کر دیا۔ تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ دونوں کی ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی ۔پھردونوں قریب 3 سال تک ایک دوسرے کے رابطے میں رہے۔بعد میں لڑکی کی شادی ہو گئی۔

لیکن 18 سالہ لڑکی کے پیار میں پاگل ہو چکے اس معمرآدمی نے پورے شہر میں یہ پوسٹر چسپاں کردیا کہ لڑکی کے گھر والے پیسوں کے خاطر اس سے جسم فروشی کرواتے ہیں۔ پوسٹر اور بدنامی کے ڈر سے لڑکی کے شوہر نے اسے طلاق دے دیا، جس کے بعد بوڑھے نے لڑکی اور اس کے خاندان کو بلیک میل اور طلاق کے لئے مجبور کیا تین ماہ پہلے خود شادی کر لی۔ خود کو این آر آئی بتانے والے اس بزرگ منگل کی رات آئس کریم اور جوس میں نشہ دے کر بیہوشی کی حالت میں تکیہ سے منہ دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

 

 

لڑکی کی ماں جسوندر کور نے بتایا کہ اس کی بیٹی گرپریت کور کی شادی آٹھ ماہ قبل رنپل سنگھ کے ساتھ شادی کی تھی۔یہی گرپریت کے لندن والے فیس بک دوست 60 سالہ اوم پرکاش شرما کو پتہ چلا تو اس نے گرپریت کور کی تصاویر کے ساتھ سسرال اور میکے دونوں طرف جگہ جگہ پوسٹر چسپاں کر بے عزتی کرنی شروع کر دی کہ اس کے گھر والے اس سے دھندہ کرواتے ہیں۔بدنامی کے ڈر سے گرپریت کور کو اس کے شوہر رنپل نے پنچایتی طلاق دے دیا۔ اس کے بعد گرپریت کور سے پرکاش نے گردوارے میں شادی کر لی۔

 

 

جس کے بعد اس کی 18 سالہ بیٹی گرپریت کور اور 60 سال کا داماد اوم پرکاش میکے میں ہی رہ رہے تھے۔ گرپریت کور اکثر اوم پرکاش کو خود کو بیرون ملک لے جانے کی بات کہتی تھی تو دونوں میں جھگڑا ہوتا تھا اور وہ قتل کرکے بیرون ملک جانے کی دھمکی دیتا تھا۔ منگل کی شام پھر سے اسی بیرون ملک جانے کے مسئلہ پر تنازعہ ہوا تھا۔ ماحول تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے کے بعد رات 10 بجے اوم پرکاش مارکیٹ سے جوس اورآئس کریم لے کر آیا۔ کھا پی کر دونوں سو گئے۔ اس کے بعد صبح قریب 6 بجے جب وہ بیٹی کو بیدارکرنے گئی تو داماد اوم پرکاش کے بستر پر نہیں تھا جبکہ گرپریت کور کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ کئی کوششوں کے باوجود کوئی ہلچل نہیں ہوئی اور پھر ڈاکٹر کو بلایا تو اس نے گرپریت کور کو مردہ قرار دے دیا۔

مقتول کے اہل خانہ کی شکایت پر داماد اوم پرکاش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *