نابالغ سے بدفعلی کے ملزم کو 20 سال کی سزا

Share Article

 

چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب پولیس نے معمولی سے بدفعلی کے ملزم کو تین ماہ کے اندر ہی کورٹ میں پیش کر کے عدالت سے 20 سال کی سزا دلوائی ہو۔کوتراروڑ پولیس نے ملزم کو اہل خانہ کی شکایت کے بعد 15 دن کے اندر ہی گرفتار کر لیا تھا۔ یہ کارروائی اتنی جلدی اس لئے کی گئی کیونکہ رائے پور عدالت نے پولیس کو آبروریزی اور چھیڑ چھاڑ کے ملزمین کو 6 ماہ کے اندر ہی سزا دلانے کی ہدایات دی ہے۔

Image result for The 20-year sentence of a minor offenders death in india

معاملہ رائے گڑھ ضلع کے کوتراروڑ پولیس تھانے کا ہے۔ملزم کانام پتامبر چوہان ہے جو اندرا نگر کا رہنے والا ہے۔ملزم کے خلاف کوتراروڑ تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 61/19 342، 376، 506 آئی پی سی، 4 پوسکو ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی ہفتہ کو سماعت کرتے ہوئے جج سروج نند داس نے استغاثہ کی جانب سے جمع دلائل اور ثبوت کی بنیاد پرملزم کو مجرم پایا اور 20 سال کی سزا سنائی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *