ہندوستان کے خلاف ‘جہاد شروع کرنے کے لیے دہشت گرد تنظیمیں سرگرم

Share Article
Article 370: Terror groups led anti-India protests in PoK

جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 آرٹیکل -370 کی منسوخی کے بعد سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ پاکستان کی دہشت گرد تنظیمیں کشمیر کے ماحول کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں ۔ اسی درمیان پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے مظفر آباد کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ جس میں وہاں کے لوگ ہندوستان کے خلاف مظاہرہ کرتے نظرآ رہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوستان کے خلاف ‘جہاد شروع کرنے کے مقصد سے دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ جوڑنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کی سربراہی میں پاکستانی حکام ، دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین اوریونائیٹڈ جہاد کونسل (یو جے سی) کو ہندوستان کے خلاف جہاد کرنے کیلئے پراکسارہے ہیں۔

جموں وکشمیر کے آرٹیکل 370 اور اے 35کو ہٹانے کے بعد سے پاکستان کے ساتھ ہی دہشت گرد تنظیموں میں بھی بوکھلاہٹ دیکھی جارہی ہے۔

حزب المجاہدین کے خالد سیف اللہ اور نائب امیر کے ساتھ مجاہدین کے سابق دہشت گردوں نے جمعرات کو مظفر آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیف اللہ نے ہندوستان کے خلاف نفرت انگیز تقریر میں کہا ، ‘کوئی بھی کارروائی الفاظ سے زیادہ کام کرتی ہے۔ میرے دوست ، ہم سب جہاد کے لئے تیار ہیں۔

Image result for hafiz saeed

دوسری جانب خبر ہے کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید اب نئے سرے سے دہشت گرد سرگرمیوں کو انجام دینے کہ فراق میں ہے۔ گزشتہ دنوں حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ پرپاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ایسی صورتحال میں اب وہ دوسری تنظیموں سے بھی ہاتھ ملا رہا ہے۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق حافظ سعید منی لانڈرنگ کے ذریعہ دوسری دہشت گرد تنظیموں کو رقم بھیج رہا ہے۔ سعید کو رواں سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حافظ سعید پر ٹیرر فنڈنگ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ دہشت گردی کے لئے رقم جٹانے کے الزامات پر سماعت 2 ستمبر سے شروع ہوگی۔سال 2009 میں درج ٹیرر فنڈنگ کے ایک معاملےمیں پاکستان میں پنجاب پولیس کے دہشت گرد مخالف محکمہ نے اسے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *