شجاعت بخاری کے قاتل انکاؤنٹرمیں ہلاک

Share Article
shujaat
معروف صحافی شجاعت بخاری کے قاتل آزاداحمدملک عرف دادا ملک کو آج ضلع اننت ناگ میں ایک پولس انکاؤنٹر میں ہلاک کردیاگیا۔ دراصل یہ انکاؤنٹر میں ہلاک ان 6دہشت گردوں میں شامل تھے۔ یہ انکاؤنٹر ضلع اننت ناگ میں بیج بہارا کے واگاہامہ علاقہ میں ہوا۔
پولس ترجمان کی اطلاع کے مطابق، دیگر5دہشت گردوں کی بھی شناخت ہوگئی ہے جوکہ انیس شفیع بٹ، باسط احمد میر، عاطف نظر، فردوس احمد اورشاہداحمد ہیں۔انکاؤنٹر کے مقام سے 6رائفلز برآمدہوئیں۔ مذکورہ آپریشن جمعرات کی شب میں کیا گیاتھا۔

شجاعت بخاری کوگذشتہ 14جون کوان کے روزنامہ ’رائزنگ کشمیر‘ کے دفترکے باہررمضان کے ماہ میں نامعلوم افراد نے قتل کردیاتھا جس میں دادا ملک مبینہ طورپر شامل تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *