صومالیہ کے جنوبی بندرگاہ كسمايو میں ایک ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملہ میں کم از کم چھ افراد کی موت اور تقریبا 50 دیگر زخمی ہو گئے ۔یہ حملہ جمعہ کو کیا گیا۔ مقامی حکام کے حوالہ سے میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔صوبہ جبل کے سیکورٹی فورسز کے ترجمان ابی نور ابراہیم حسین کہا’’مسلح دہشت گردوں نے ہوٹل پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی سے ٹکر ماری اور اس میں دھماکہ کردیا‘‘۔
Image result for Terrorist attack on a Somalia hotel, 6 killed, 50 wounded
حسین نے کہا کہ دہشت گرد دھماکے کرنے کے بعد ہوٹل میں گھس گئے۔ سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان ہوٹل کے اندر جھڑپیں جاری ہیں، حملے میں متعدد افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔خبروں کے مطابق القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔یہ ہوٹل مقامی رہنما ؤں کے درمیان کافی مقبول سمجھا جاتا ہے۔حملے میں مارے گئے زیادہ تر لوگ شہری ہے. ان میں دو صحافی اور ایک صوبائی سربراہ امیدوار شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here