’اسٹیچو آف یونٹی‘ سردار پٹیل کی مورتی پر دہشت گردانہ حملے کا خطرہ، ای میل سے دھمکی ملنے پر سنسنی

Share Article
StatueofUnityNarmad_1
احمد آباد :پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد تمام سیکورٹی ایجنسیاں حرکت میں آ گئی ہے۔اب خفیہ ایجنسیوں کو ای میل کے ذریعہ ’اسٹیچو آف یونٹی‘ سردار پٹیل کی مورتی پر دہشت گردانہ حملے کا ان پٹ ملا ہے۔ کہا گیا ہے کہ، دہشت گرد گجرات کے نرمدا ضلع میں سردار پٹیل کی مورتی ’اسٹیچو آف یونٹی‘ پر حملہ کرنے کی فراق میں ہیں۔
خفیہ ایجنسیوں کہ مانیں تو، ’اسٹیچو آف یونٹی‘ سمیت گجرات کے تیرتھ مقامات اور ریلوے اسٹیشن پر بھی حملہ کرنے کا ان پٹ ملا ہے۔اس ای میل کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے احمد آباد کرائم برانچ اور اینٹی ٹریرسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) حرکت میں آ گئی ہے۔فی الحال تمام وائٹل تنصیبات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اتنا ہی نہیں ریاست کے تمام بڑے افسروں کی چھٹی منسوخ کر انہیں سیکورٹی پر کام کرنے کو کہا گیا ہے، اتنا ہی نہیں گجرات حکومت نے ریاست کے تمام پولیس کمشنر اور ایس پی کو بھی متنبہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ای میل مذاق ہے یا پھر سنگین اطلاع، اس کی جانچ بھی کی جائے گی۔
کیوں خطرے میں ہے ’اسٹیچو آف یونٹی ‘؟
بتایا جا رہا ہے کہ’اسٹیچو آف یونٹی‘ پر دہشت گردانہ حملے کہ سازش اس لئے بھی رچ سکتے ہیں، کیوں کہ وہاں دنیا بھر سے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔’اسٹیچو آف یونٹی ‘کے آس پاس بہت سے غیر ملکی سیاح بھی ہوتے ہیں، اگر دہشت گرد اپنے ناپاک منصوبے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ بڑا خطرہ بن سکتا ہے،اس ای میل کے بعد وہاں کی سیکورٹی اور سخت کر دی گئی ہے۔
’اسٹیچو آف یونٹی‘ وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈریم پروجیکٹ ہے۔’اسٹیچو آف یونٹی ‘بھارت کے پہلے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم اورمرد آہن کہے جانے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مورتی کا نام’ا سٹیچو آف یونٹی ‘ہے۔یہ مورتی دنیا کی سب سے اونچی مورتی ہے۔ یہ مورتی گجرات کے نرمدا ضلع میں سردار سروور ڈیم پر بنی ہے۔182 میٹر اونچی پٹیل کی مورتی کو تیار ہونے میں پانچ سال کا وقت لگا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال سردار پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر اس مورتی کا نقاب کشائی کیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *