پاکستان میں دہشت گردی عروج پر

Share Article

Pak-Terrorپاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ کہا جاتا ہے۔ظاہر ہے جب کوئی سانپ کو پالے گا تو اس کے ڈسنے کا انتظار کرتے رہنا چاہئے کیونکہ سانپ تو آخر سانپ ہوتا ہے۔ جی ہاں دہشت گرد بھی انسانیت کے لئے کسی سانپ سے کم نہیں ہے جس کی پرورش پاکستان برسوں سے کرتا رہا ہے اور اب اس کا خمیازہ وہ خود بھگت رہا ہے۔اس کا واضح ثبوت ابھی حال ہی میں وہاں کی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان سے ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے  کہ دہشت گردی نے سیاحت کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ سیاحت اور فلم کے ذریعے ملک کے مثبت تشخص کو دنیا میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 35سالہ دہشت گردی نے دیمک کی طرح ہماری سیاحت کو نقصان پہنچایا حکومتی اقدامات کے باعث سیکیورٹی حالات بہتر ہوئے انہوں نے سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائنسی اقدامات کی بدولت سیاحت اور فلم کے ذریعے ملک کے مثبت تشخص کو دنیا میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔وزارت اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فلم انڈسٹری کی بحالی پر کام شروع کیا سیاحت اور فلم کے ذریعے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے فلم اور میڈیا کے ذریعے انتہا پسندی کی سوچ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *