بالا کوٹ میں کتنے مارے گئے اپوزیشن کو بتائیں: ممتا بنرجی

Share Article

 

حکومت بتائے کہ کہاں بم گرائے گئے اوراس میں کتنے لوگ مارے گئے۔‘‘ ممتا بنرجی نے بین الاقوامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹوں میں ایک موت کی بات کہی گئی ہے۔ جب کہ نیوریارک ٹائمز جیسے اخبار نے لکھا ہے کہ اس آپریشن میںکوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ لہٰذا حزب اختلاب ہونے کے ناطہ ہم اس کی مکمل معلومات چاہتے ہیں۔ دریں اثنا ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی پر انتخابات سے قبل جوانوں کےخون پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جوانوں کے ساتھ ایسا کوئی کیسے کرسکتا ہے۔

 

کولکاتہ: مغربی بنال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پاکستان پر ایئر اسٹرائیک کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے کل جماعتی میٹنگ طلب نہ کئے جانے کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایئر اسٹرائیک کے بعد وزیراعظم کو کل جماعتی میٹنگ طلب کرکے آپریشن کی معلومات کو مشترکہ کرنا چاہئے تھا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا ’’اپوزیشن ہونے کے ناطہ ہم آپریشن اور ایئر اسٹرائیک پر مکمل معلومات چاہتے ہیں۔

 

Image result for surgical strike

 

حکومت بتائے کہ کہاں بم گرائے گئے اوراس میں کتنے لوگ مارے گئے۔‘‘ ممتا بنرجی نے بین الاقوامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹوں میں ایک موت کی بات کہی گئی ہے۔ جب کہ نیوریارک ٹائمز جیسے اخبار نے لکھا ہے کہ اس آپریشن میںکوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ لہٰذا حزب اختلاب ہونے کے ناطہ ہم اس کی مکمل معلومات چاہتے ہیں۔ دریں اثنا ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی پر انتخابات سے قبل جوانوں کےخون پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جوانوں کے ساتھ ایسا کوئی کیسے کرسکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *