تلنگانہ : سمپرک کرانتی ایکسپریس میں مسافروں سے لوٹ مار

Share Article

 

دیر رات یشونت پورسے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کی طرف آ رہی سمپرک کرانتی ایکسپریس میں مسافروں سے لوٹ مار کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

 

جنوبی وسطی ریلوے کے قاضی پیٹ جی آر پی ایس آئی جتیندر ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ کرناٹک رہائشی نتن جین (37)، تریپورہ رہائشی راہل (28)، بہار رہائشی پریم شنکر (20)، اتر پردیش رہائشی بھوری خان (28)، کانپور رہائشی ایم ڈی عباس ( 21) اور سوریہ کانت (24) کرناٹک میں ذاتی کام کرتے ہیں۔ اتوارکے روز یہ تمام لوگ اپنے اپنے گھر جانے کے لئے یشونت پور۔نظام الدین ٹرین کے جنرل کوچ میں سوارہوکر روانہ ہوئے۔ کچھ نامعلوم افسرنے سفر کے دوران ان سے دوستی کی اور اسی دوران دھرم ورم ریلوے اسٹیشن پر کولڈ ڈرنک اور بسکٹ میں نشہ آور اشیاء ملاکر ان چھ مسافروں کو دی۔ یہ تمام مسافر جیسے ہی بیہوش ہوئے، ان کے پیسے، سیل فون، گھڑیاں اور سونے کی انگوٹھی لے کر اگلے ریلوے اسٹیشن پر اتر گئے۔

 

 

رات کے وقت ان مسافروں کو بیہوش دیکھ کر دوسرے مسافروں نے سمجھا کہ یہ نیند میں ہیں۔ دن میں بھی جب یہ مسافر نہیں اٹھے تو دوسرے مسافروں نے جی آر پی کو اس کی اطلاع دی۔ بیہوش تمام چھ مسافروں کو وارنگل ریلوے اسٹیشن پر اتار کر ایم جی ایم اسپتال میں داخل کروایا۔ مسافر جب ہوش میں آئے تو انہوں نے اپنے ساتھ ہوئے واقعہ کے بارے میں بتایا۔ مسافروں نے پولیس کو بتایا کہ ان کے 6 سیل فون، دو سونے کی انگوٹھی، 9700 نقدلوٹ لئے گئے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *